افغان مسئلہ پر طالبان کا مثبت جواب آیا ہے :شاہ محمود قریشی
29 جولائی 2019 (18:25) 2019-07-29

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلہ پر طالبان کا مثبت جوا ب آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کیلئے در د سر بننے والا مسئلہ افغانستان حل کرنے کیلئے عمران خان کی یقین دہانی کے بعد اچھی خبر سامنے آگئی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کا کردار ادا کر رہا ہے ،جس کے اہم ترین مرحلہ میں طالبان مذاکرات کی میز پر آچکے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ امریکہ اس سے قبل افغانستان کا مسئلہ فوج کے ذریعے حل کرنا چاہتا تھا ،افغانستان میں صدارتی امیدوار کی 5سے 6شخصیات کو بلایا گیا ،یہ تاثر زائل کیا گیا کہ پاکستان ایک طبقے کی حمایت کرتا ہے .

انہوں نے کہا ہم نے ٹرمپ کو قائل کیا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ امن عمل آگے بڑھا ہے ،زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کا کردار اچھا رہا ہے ،اوسلو میں مزید پیش رفت کا امکان ہے ، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جو علاقہ چار دہائیوں سے ایک کیفیت میں تھا وہاں امن کی امید اٹھی ہے ۔


ای پیپر