پاک بھارت چنائے ٹیسٹ قومی تاریخ کا سب سے یادگار میچ
29 جولائی 2019 (17:53) 2019-07-29

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یادگار ٹیسٹ فتح کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹویٹر پر پول کے بعد کرکٹ بورڈ حکام نے نتیجے کا اعلان کیا۔ شائقین کرکٹ نے چنائی ٹیسٹ 1999 کو قومی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکانٹ کے مطابق 65 فیصد شائقین کرکٹ نے چنائی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دئیے، 1987 میں پاکستان اور بھرت کے درمیان بنگلور کے ٹیسٹ میچ کو 15 فیصد شائقین نے ووٹ دیئے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 1994 کی یادگار ٹیسٹ فتح کو صرف 10 فیصد ووٹ مل سکے۔چنائی ٹیسٹ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ آج بھی اس میچ کو یاد کرکے لوگوں کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں کے احساسات اور جذبات کیا ہوں گے۔

آج کل ہم کرکٹ میں پریشر اور ہر لمحہ بدلتی صورتحال کی بات کرتے ہیں ، میرے خیال سیچنائی ٹیسٹ کھیل کے دوران پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی ایک بہترین مثال ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میں شارٹ لسٹ کیے گئے 4 میں سے 3 ٹیسٹ میچوں کا حصہ رہا ہوں اور میری رائے بھی شائقین کرکٹ سے مختلف نہیں کہ چنئی ٹیسٹ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے یادگار فتح ہے۔


ای پیپر