وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات
29 جولائی 2019 (17:38) 2019-07-29

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد عسکری قیادت سے پہلی ملاقات تھی ،جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے ۔


ای پیپر