فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت حفیظ شیخ کو گرفتار کرے اور پوچھے کروڑوں روپے کہاں گئے: آصف زرداری
29 جولائی 2019 (14:31) 2019-07-29

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت حفیظ شیخ کو بھی ان کے ساتھ جیل میں ڈالے اور پوچھے ہزاروں کروڑوں روپے کہاں گئے۔ کیونکہ وہ ان کی حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔

سابق صدر نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیئے۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کا جواب دیا، کہا انھیں تو لگتا ہے، خود حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ملین مارچ سے متعلق سوال پر کہا مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دیں گے۔ ملین مارچ میں عدالت سے شرکت کریں گے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس اور دیگر ریفرنس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کو حکومت ٹف ٹائم دینے کیلئے پُرعزم نظر آئے۔


ای پیپر