فوٹو بشکریہ فیس بک

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی کے 40 گیندوں پر 81 رنز
29 جولائی 2019 (11:33) 2019-07-29

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دار بلے بازی، سابق کپتان نے 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے۔ برامٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کئے۔

ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔


ای پیپر