وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے برطرف وزرا ء کی ملاقات , اندرونی کہانی سامنے آ گئی
29 جنوری 2020 (23:22) 2020-01-29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا ءعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی .

وزیراعظم عمران خان نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا، آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے،امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی ،دونوں وزراءکی برطرفی کے بعد وزیراعظم سے ےہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں ارکان صوبائی اسمبلی نے اس ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان سے اختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کے رہنماﺅں عاطف خان اور شہرام ترکئی کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظم ونسق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا کہ آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔ امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی بہتر کارکردگی کے لیے ہمیشہ محنت کی، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ہی خیبر پختونخوا میں دوبارہ اکثریت حاصل کی،وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں، اصل مقصد بہتر ماحول میں کام کرنا ہے پی ٹی آئی کا پرانا کارکن ہوں اور پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا۔شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کی صورتحال پر کئی بار آواز اٹھائی، ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کے رہنماﺅں عاطف خان اور شہرام ترکئی کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزراتیں واپس لینے کا فیصلہ مشکل تھا، میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے۔


ای پیپر