افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملے ،دفتر خارجہ کا پہلا ردعمل
29 جنوری 2020 (18:26) 2020-01-29

اسلام آباد:سر حد پار سے پاکستان پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا تھا راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستان پر راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے 2راکٹ حملے پاکستانی علاقے میں پھنکے گئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا،طور خم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناپر بند کیاگیاہے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے،ترجمان نے کہا کہ طور خم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیاگیا ہے جس کو جلد کھول دیا جائے گا۔


ای پیپر