فائل فوٹو

'آپ مجھے مارنے کیلئے جگہ اور وقت کا انتخاب کریں میں آ جاؤں گا'
29 جنوری 2020 (15:26) 2020-01-29

نیو دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی وزیر انوراگ ٹھاکر کو کھلا چیلنج دے دیا، کہا آپ مجھے مارنے کیلئے جگہ اور وقت کا انتخاب کریں میں آ جاؤں گا۔

اسدالدین اویسی نے بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر کی انتخابی مہم کے دوران کی گئی تقریر کا جوب دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے بیانات سے ڈرنے والے نہیں، ہماری خواتین کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ انوراگ نے گزشتہ روز جلسے سے خطاب میں ملک کے غداروں کو گولی مارو کے نعرے لگوائے تھے۔


ای پیپر