Image Source : Facebook

اسلامی ممالک کے بعد دو بڑے ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہاں کر دی
29 جنوری 2019 (17:44) 2019-01-29

اسلام آباد: ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار میں آسانیوں کیلئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خودکررہاہوں۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ‘ ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اورحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ ہارون شریف موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آج سے پہلے اتناموزوں ماحول نہیں رہا، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے‘کاروبار میں آسانیوں کیلئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خود کررہا ہوں‘ون ونڈو آپریشن سمیت دیگرحکومتی اقدامات سے اعتماد بڑھاہے۔ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔


ای پیپر