فوٹو بشکریہ فیس بک

رواں ہفتے کے وسط میں ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
29 جنوری 2019 (10:33) 2019-01-29

لاہور: محکمہ موسمیات نے بدھ کو کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی اور سندھ کے بعض علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا جو جمعرات تک برقرار رہے گا۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں اسکردو، کالام منفی 16، استور منفی 15، ہنزہ منفی 10، مالم جبہ منفی 07، دیر، دروش، پاراچنار، راولاکوٹ، قلات منفی 05، کوئٹہ، منفی 04، مری، کامرہ منفی 02، گلگت، مظفرآباد، چترال اور اسلام آباد منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر