انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک سورس:   
29 جنوری 2019 (09:50) 2019-01-29

آئندہ سال ہونیوالی مختصر فارمیٹ کی عالمی کرکٹ جنگ کیلئے مقابلوں کی فہرست جاری ہو گئی، ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دنیا کی 16 بہترین ٹیموں کے درمیان 45 میچز 18 اکتوبر سے 15 نومبر کو ہوں گے۔

سال کے اختتام پر ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست، جبکہ 9 ویں اور 10 ویں ٹیم کو گروپ 1 اور گروپ 2 میں کوالیفائرز کا سامنا ہو گا۔

سُپر 12 سٹیج کے گروپ 1 میں پاکستان میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور کوالیفائر کیساتھ ہے۔ گروپ 2 میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا پہلی بار براہ راست آنیوالی افغانستان کی ٹیم ہے۔

قومی ٹیم 24 اکتوبر کو اپنے پہلے معرکے میں میزبان کینگروز کا سامنا کرے گی۔ 29 اکتوبر کو کوالیفائرز، 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز جبکہ 6 نومبر کو بھی کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ ہو گا۔


ای پیپر