سکرین شوٹ

سانحہ ساہیوال، متاثرین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ
29 جنوری 2019 (09:13) 2019-01-29

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ذیشان کی والدہ کا کہنا ہے کہ انصاف کی امید لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، بھائی احتشام نے کہا جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ سانحہ ساہیوال کا کیس فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔ احتشام نے تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہی ظلم کیا انصاف کیسے کر سکتی ہے۔


ای پیپر