امریکہ اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کر دئیے
29 فروری 2020 (18:18) 2020-02-29

امریکہ نے افغانستان سے باضابطہ انخلا کا اعلان کرتے ہوئے امن معاہدہ پر دستخط کر دئیے ہیں۔

                                                                                                                           

تفصیلات کے مطابق قطری دارالحکومت دوحہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لئے امریکہ اور طالبان کے مابین معاہدہ طے پاچکا ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پچاس ممالک کے نمائندوں ، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس تاریخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن دونوں فریقوں کے مابین طے پانے والے معاہدے پر طالبان کی تعمیل کو قریب سے دیکھے گا۔ طالبان نے یہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ 'تشدد میں کمی کے عرصے کے دوران ان کی پر امن رہنے کی کوشش ہے۔ اس معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اگر وعدہ کے ایفا کیلئے پر ٹھوس اقدامات نہ کیے جائیں


ای پیپر