مہاتیر محمد کا دوبارہ وزیر اعظم بننے کا امکان
29 فروری 2020 (18:08) 2020-02-29

کوالالمپور: ملائیشیا کے قائم مقام وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی انور ابراہیم کے درمیان ایک بار پھر معاملات طے پاگئے۔

                                                                                                                                                

عربی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاتیر محمد نے اپنی حکومت کے سابق اتحادی انور ابراہیم کے ساتھ چند روز بعد ہی معاملات طے پانے پر ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے لیے حامی بھرلی ہے۔عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ اور مہاتیر محمد کے اتحادی انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اتحاد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اتحادی جماعت سے معاملات سے طے پانے کے بعد مہاتیر محمد کے پاس اب مستقل وزیراعظم بننے کے لیے مطلوبہ حمایت موجود ہے۔حکومتی اتحاد پکاتان ہرپان نے بھی وزیراعظم کے لیے مہاتیر محمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اب وہ پراعتماد ہیں کہ ان کے پاس بھارتی اکثریت کے لیے ممبرز کی مطلوبہ تعداد ہے اور ان کو امید ہے کہ وہ عوام کی توقعات کے مطابق ایک بار پھر وزیر اعظم بن سکیں گے اور اپنے وعدے پورے کر سکیں گے۔


ای پیپر