شاہ محمود قریشی کا الجزیرہ ٹی وی کا دورہ
29 فروری 2020 (14:36) 2020-02-29

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک دنیاکے اولین میڈیا ہائوسز میں ایک ہے اور اس کی خبریت کا انداز قابل تعریف ہے۔

                                                                                                      

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوجہ میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے صدر دفتر کا دورہ کیا اورالجزیرہ کے عہدیداروں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو الجزیرہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا-

وزیر خارجہ نے کہا کہ الجزیرہ نیٹ ورک دنیا کے اولین میڈیا ہاسز میں سے ایک ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹنگ کا معیار قابل تعریف ہے۔ الجزیرہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر غیر جانبدار رپورٹنگ کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حقائق دنیا کے سامنے لانے کے لیے الجزیرہ کا اہم کردار ہے۔


ای پیپر