پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
29 فروری 2020 (14:04) 2020-02-29

ملتان : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

                                                                                                                

تفصیلات کے مطابق گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تووہ پھر بھی پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرتے۔ پلیئر لائن اپ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ احسن علی ٗ احمد شہزاد کی جگہ لیں گے جبکہ آج کے میچ میں انور علی ٗٹائمل ملز کی جگہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 2020 میں اب تک اپنے ایک میچ میں ہی شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ کے اب تک اپنے چار میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔


ای پیپر