Punjab Schools reopen
29 دسمبر 2020 (18:11) 2020-12-29

لاہور :  وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکولز کو مزید بند رکھنے کی طرف جا سکتے ہیں ،لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ چار جنوری کوہونے والے اہم اجلاس میں ہی کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں پوری دنیا میں مزید لاک ڈائون کی طرف جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں پاکستان میں بھی عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا اشارہ دیدیا گیا ہے ،وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرا د راس کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر سکول بند رکھنے کے حق میں نہیں کیوں کہ اس سے پرائمری کلاس کے بچوں کو کا سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے ،انہوں نے کہا موجود ہ حالات میں سکولز مزید بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا چار جنوری کو چاروں صوبوں کے وزراتعلیم کے مشترکہ اجلاس میں سکول بند رکھنے کی مدت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے ۔

انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریٹائر ہونے والے اساتذہ کا ریٹائرمنٹ چیک براہ راست ان کے اکائونٹ میں منتقل کیا جائیگا ۔


ای پیپر