maulana Sherani big Statement
29 دسمبر 2020 (18:23) 2020-12-29

اسلام آباد:  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو مولانا فضل الرحمن گروپ سے الگ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جے یو آئی (ف)گروپ کا حصہ نہیں رہے ، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستور کے مطابق رکن رہے اور رہیں گے، مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے ،ساتھیوں سے پارٹی میں دعوت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ،کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائیگا ،ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی۔

انہوں نے کہا  فضل الرحمن گروپ ہمیں کسی پروگرام میں دعوت دے گا تو ضرور شریک ہونگے ، ہم بھی اپنے پروگراموں میں دعوت دینگے ، منفی رویہ اختیار نہیں کرینگے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام معاملات ساتھیوں کے سامنے رکھے ہیں،اجلا س میں 2002کے بعد سے لیکر  2018تک مختلف نوٹیفیکیشن کا جائزہ لیا گیا ۔

 انہوں نے کہاکہ اب کوئی شک نہیں رہا کہ جے یو آئی (ف )کا گروپ بن چکا ہے ،اب ہمارے ساتھی جے یو آئی (ف )گروپ کا حصہ نہیں رہے،مولانا قمر الدین نے پارٹی کیلئے قلم کا نشان لینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے ۔ انہوں نے  کہاکہ ہماری آئندہ پالیسی کے تین پہلو ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کیا کرنا ہے؟رکنیت سازی کیسے کرنی ہے ؟سات بنیادی اصولوں پر چلیں گے ۔ 

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ساتھی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔انہوںنے کہاکہ دعوت کا سلسلہ ساتھیوں سے جاری رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کسی ساتھی کو کسی بھی کام پر مجبور نہیں کیا جائے گا،ہر ساتھی کو ترغیب کا راستہ اختیار کرنے کا کہا جائے گا،ہر ساتھی اپنے علم کے مطابق چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام ساتھیوں کو ترغیب دلائیں گے جماعت کے اداروں سے رابطہ نہ توڑیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بارے جو کچھ بھی کہا جائے گا ہم جواب نہیں دیں گے،ان کو تنہا کرنا ہماری پالیسی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سچ بولنا ہماری پالیسی ہوگی،آپس میں ہر صورت کارکنان رابطہ رکھیں گے۔


ای پیپر