Gold Rate in Pakistan
29 دسمبر 2020 (17:54) 2020-12-29

کراچی :ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دفعہ پھرحیران کن اضافہ ہو چکا ،سونے کی فی تولہ کی نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ،جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85 روپے اضافے کیساتھ 97 ہزار تین سو بچا س روپے ہو گئی ،ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کیساتھ نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 1878 روپے برقرار ہے۔


ای پیپر