Big News for PMIK
29 دسمبر 2020 (21:43) 2020-12-29

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نالائق اور کرپٹ حکومت کو ہرسطح پرچلینج کرناچاہیے،پی ڈی ایم اور ہم ملکرمقابلہ کریں گے،انہوں نے سینٹ الیکشن سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں سب مل کر حکومت کا مقابلہ کرینگے،انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے پاکستان پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیتی ہے کہ سینٹ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز بھی دیدی .

بلاول بھٹو نے استعفوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیاں اپنے استعفے 31 دسمبر تک جمع کروا دینگے ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم اور ہم ملکر ہی حکومت کا مقابلہ کرینگے ،انہوں نے کہا 31 جنوری تک وزیراعظم گھرجائیں ورنہ ہم گھربھیج دیں گے،حکومت کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے آئرلینڈ پر قبضہ کیا جا رہا ہے ،بلاول نے کہا سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ نہیںہونے دینگے ،جزائر کے معاملے پر ہر سطح پر آواز بلند کرینگے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک طرف پی ڈی ایم کے فیصلوں کی توثیق اور دوسری طرف اپنے لائحہ عمل کا بھی اعلان کر دیا ،بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دے دیا ،انہوں نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں ،ہماری سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی میں بڑے فیصلے ہوئے ہیں ،قوم اس حکومت کی نالائقیوں کی بھارتی قیمت ادا کر رہی ہے ،اب اس حکومت کو گھر جانا ہوگا ورنہ 31 جنوری کے بعد ہم خود گھر بھیج دینگے ،بلاول نے کہا ہم اسٹیبلشمنٹ کا رول ختم کرنا چاہتے ہیں ،ہم حقیقی جمہوریت کے حامی ہیں،سیاست میں بیرونی مداخلت کوختم کیاجائے۔


ای پیپر