feroz khan,return,showbiz industry,peer,order
29 دسمبر 2020 (15:50) 2020-12-29

لاہور :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان دوبارہ شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیر نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ان کے پیر کے مطابق ’’اللہ تعالیٰ ان ہوائوں کی قسم کھاتے ہیں جو پیغام ادھر سے ادھر پہنچاتی ہیں‘‘۔ فیروز خان کے مطابق وہ ہوائیں کون سی ہیں۔ وہ ہوائیں میڈیا انڈسٹری ہی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ سکرپٹس پڑھنے میں مصروف ہیں۔میرے پیر نے مجھے حکم دیا ہے کہ میرا یہاں ہونا ضروری ہے کیونکہ میں نے یہاں کچھ کرنا ہے۔اب معلوم نہیں میں پروڈیوس کروں ٗ اداکاری کروں یا کچھ اور لیکن یہ واضح ہے کہ میں نے شوبز میں واپسی کر لی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ڈرامہ عشقیہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ڈرامہ ٹی وی پر نشر ہو رہا تھا تو میں نے بریک کا اعلان کر دیا تھا کیونکہ اس دور میں میں نے لوگوں نے بدلتے ہوئے چہرے دیکھے تھے۔ ہانیہ عامر سے شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں سے انہیں بہت تکلیف ہوئی لیکن وہ ہانیہ کے بارے میں اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کریںگے۔


ای پیپر