pm imran khan,azam sawati,corruption,billions,electric meters,national treasury
29 دسمبر 2020 (15:27) 2020-12-29

اسلام آباد:پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا نقصان ٗ رپورٹ سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے کا شدید اظہار برہمی کرنے ہوئے کہا کہ  قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت مستحق نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلویز کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے محکمہ کو سالانہ تقریباً ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہو رہاہے۔ریلوے ملازمین میٹروں کے نہ لگنے کی وجہ سے مفت میں کئی سالوں سے بجلی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے۔اس نقصان کی وجہ ریلوے اور واپڈا کے کرپٹ عناصر ہیں جن کی ملی بھگت کی وجہ سے یہ سارا نظام خراب ہوا ہے۔

وزیر اعظم کے سامنے جب تفصیلات رکھی گئی تو وہ بہت برہم ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر حکم دیا کہ بجلی کے میٹر نصب کئے جائیں اور اس کیلئے مانیٹرنگ کیلئے ایک کمیٹی فوری طور پر قائم کی جائے۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم نے یہ بھی حکم دیا کہ فوری طور پر ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے تو ان بجلی کے میٹروں کی تنصیب کے معاملے کا جائزہ لے۔وزیر اعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاص طور پر احکامات جاری کئے کہ 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر ریلوے کالونیز میں نصب کئے جائیں اور یہ عمل چار ماہ کے اندر اندر مکمل کر کے انہیں رپورٹ کی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ میٹروں کی تنصیب کا یہ سلسلہ آج سے شروع کیا  جائے کیونکہ قومی خزانے کا ایک روپیہ بھی عوام کی امانت ہے اور اسے امانت سمجھ کر خرچ کیا جائیگا  اور جو عناصر بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ان کیخلاف سخت ایکشن لیا  جائیگا۔


ای پیپر