Saudi Foreign Minister, official visit, Pakistan, January, diplomatic sources
29 دسمبر 2020 (13:53) 2020-12-29

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ، سعودی وزیر خارجہ جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہو گا۔

وفد میں کنگ سلمان کے بیٹے سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہیں ، پاکستان میں سعودی آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پہلے ہی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا وعدہ کر چکا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بھی غور ہو گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، سعودی عرب نے نیامے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ، سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آ رہا ہے ، وفد میں وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔


ای پیپر