Senator,Mushahidullah Khan,denied,covid19,victim,old picture
29 دسمبر 2020 (13:21) 2020-12-29

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں مشاہداللہ خان نے کہاکہ میں عالمی وبا کا شکار ہوتا تو بہت جلد تشخیص ہوجاتی،عالمی وبا کے مریضوں کو تو الگ رکھا جاتا ہے۔ میں کسی وبا کا شکار نہیں ہوا۔ میری  رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔سوشل میڈیا اور میڈیا پر زیر گردش میری تصویر ایک سال پرانی ہے۔بیماری کی تشخیص کے لیے میرے مختلف ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی Biopsy سمیت میرے متعدد ٹیسٹ ہوں گے،پانچ چھ روز میں بیماری کی نوعیت کا معلوم ہوسکے گا،اللہ خیر کرے گا۔ 

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان علالت کے باعث کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز نے مشاہداللہ خان کی بیماری کی تشخیص کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں ،مشاہداللہ خان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ بھی کیا گیا  جس میں معلوم ہوا کہ وہ اس وبا سے محفوظ ہیں۔


ای پیپر