elected,US President,Joe Biden,accused,Trump,obstructing,transfer,presidency
29 دسمبر 2020 (11:55) 2020-12-29

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں  اور اس سے امریکہ کو سکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے ساتھ مل کر رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیںکہ صدارتی عہدہ کی منتقلی میں تاخیر ہو جائے  لیکن  اس غیر جمہوری عمل سے امریکہ کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور ہم امریکی عوام کی حمایت سے ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ٹرمپ نے امریکہ کی جنوبی سرحدوں کی طرف تباہی پھیلائی اور اب پنٹاگون کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ اس وقت کتنے امریکی فوجی غیر ممالک میں جنگ کر رہے ہیںاس کے ساتھ ساتھ ہمیں محکمہ دفاع اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے مالی بجٹ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی سکیورٹی ادارے شبہات کی زد میں نہ آئیں اور ہم مناسب طریقےسے اپنا کام شروع کریں۔وزارت دفاع کے مالی بجت کے حوالے سے واضح نظریہ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے جن کا امریکی عوام کو سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی فراہمی کے عمل پر بھی کام کر رہے ہیں۔ہماری مقصد ہے کہ پوری دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو بچایا جائے۔ 


ای پیپر