shibli faraz,ahmed faraz,rana sana ullah,hamid mir,federal minister
29 دسمبر 2020 (11:35) 2020-12-29

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز پر اکثر ان کے مخالفین یہ تنقید کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد ممتاز شاعر احمد فراز کے نقش قدم پر نہیں چل رہے اور یہی مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے دہرائی تو شبلی فراز برہم ہوگئے اور انہوں نے رانا ثنا اللہ کو کھری کھری سنا دیں۔

ایک ٹی وی پروگرام پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے شبلی فراز پر تنقید کرتے ہوئے دوبارہ ان کے والد احمد فراز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو پی ٹی آئی کے گالی گلوچ برگیڈ کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو عمران خان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تمام اخلاقی قدروں سے گرے ہوئے ہیں۔جن میں نہ کوئی جمہوری روایت ہے ٗ نہ جن میں کوئی انسانیت ہے ٗ نہ وہ کوئی انسانیت کے ناطے سوچتے ہیں یہ ان کا پروپیگنڈہ ہے۔بڑی بدقسمتی ہے کہ شبلی فراز ٗ احمد فراز کا بیٹا جو ہے اس گروپ میں شامل ہیں۔ بڑی تکلیف کی بات ہے ہم سب کیلئے۔

شبلی فراز نے اس موقع پر جواب دیتے ہوئے کہا ک میں پھر یہ بات دہرائوں گا چاہے یہ میرے والد صاحب کا حوالہ دیں کیونکہ یہ میرے بارے میں اور کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کرپٹ آدمی ہے۔تو یہ جا کہ میرے والد صاحب پہ آجاتے ہیں۔جب میرے والد صاحب تھے تو انہیں پتہ ہے کہ انہوں نے میرے والد صاحب کے ساتھ کیا کیا؟تو یہ میرے والد صاحب کی بات نہ کریں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ انہوں نے میرے والد صاحب کے ساتھ کیا کیا ؟ پیپلز پارٹی والوں نے کیا کیا ؟ مسلم لیگ ؟ ان کو تو ادب کا کچھ پتہ ہی نہیں۔تو میں تو نہیں بھولتا۔ 


ای پیپر