Second wave, pandemic, Pakistan, lockdown, NCOC
29 دسمبر 2020 (10:56) 2020-12-29

لاہور : عالمی وبا کے جان لیوا وار جاری ہیں، ملک بھر میں مزید 63 مریض عالمی وبا سے جان گنوا بیٹھے ، اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 992 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ، 30 ہزار 666 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ملک بھر میں 4 لاکھ 75 ہزار 85 افراد وبا سے متاثر ہوئے ، 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر عالمی وبا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ وبا کی نئی قسم برطانیہ سے جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی ہے۔ جبکہ انڈونیشیا نے وبا کی نئی قسم داخل ہونے سے روکنے کے لیے غیر ملکیوں کے داخلے پر 2 ہفتے کی پابندی لگا دی ہے۔

روس نے برطانیہ سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں 12 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ جبکہ ووہان سے وائرس کی ابتدا سے متعلق رپورٹنگ دینے والی خاتون صحافی کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 8 کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے جبکہ 17 لاکھ 81 سے زیادہ مریض وائرس کے خلاف زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

ادھر لاہور میں عالمی وبا کے کیسز میں اضافے کے باعث مزید 33 علاقوں میں 10 جنوری تل سیل کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے ، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی ، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔


ای پیپر