asad umer,recoverd,corona,covid19,global epidemic,good wishes
29 دسمبر 2020 (09:30) 2020-12-29

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  عالمی وبا سے صحت مند ہوگئے۔رہنما نے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اسد عمر  عالمی وبا سے صحت مند ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ان کا عالمی وبا کا نتیجہ ابھی آیا ہے اور اللہ کے فضل سے وہ منفی ہے۔گزشتہ دس دنوں میں جن لوگوں نے ان سے محبت کا اظہار کیا یا ان کی خیریت دریافت کی وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اسد عمر نے مزید لکھا کہ عالمی وبا کے موقع پر اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط سے کام لیں۔اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔یاد رہے کہ اسد عمر کے پاس منصوبہ بندی کی وزارت ہے اور تبدیلی حکومت بنوانے میںان کی بہت محنت رہی ہے اور سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ اسد عمر عالمی وبا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں ترک کر کے اپنا وقت قرنطینہ میں گزارا ۔


ای پیپر