فائل فوٹو

حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، مگر آج احتساب مذاق بن گیا: سراج الحق
29 دسمبر 2019 (17:02) 2019-12-29

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایوانوں کی موجودگی میں نیب آرڈیننس جاری کیا گیا۔ حکومت نے ایوانوں کی موجودگی میں نیب کے پر کاٹنے کی کوشش کی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، مگر آج احتساب مذاق بن گیا ہے۔ نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، موجودہ نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت اب چلنے کے قابل نہیں رہی، پاکستان میں ترقیاتی کام بند ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ووٹ دیتے ہیں مگر الیکشن کے بعد نئی مایوسی کا سامنا کرتے ہیں۔ الیکشن کا عمل شفاف ہونے تک کوئی حکومت مضبوط نہیں بن سکتی۔ چند وزیروں اور مشیروں کی زندگی میں تبدیلی آئی لیکن عوام پس گئے۔


ای پیپر