نیب ترمیم حکومت کی متعصبانہ سوچ ہے: بلاول بھٹو
29 دسمبر 2019 (15:56) 2019-12-29

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی سابق صدر آصف زرداری سے متفق ہے۔

ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے لکھا کہ اپوزیشن کے بغیر نیب ترمیم حکومت کی متعصبانہ سوچ ہے، حکومت قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔ نیب قوانین کو مکمل ختم، انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مضبوط کیا جائے۔ عمران خان اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں ، سلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔


ای پیپر