(ن) لیگ نے دل سے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دیا: رانا ثنا اللہ
29 دسمبر 2019 (15:20) 2019-12-29

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے دھرنے میں دل سے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا گرفتار کرنا بہت حیران کن واقعہ تھا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے گرفتاری کا بتایا تھا، وزیراعظم میرا نام لے کر گرفتار کرنے کی ہدایات دیتے رہے۔جن حالات میں جیل میں رکھا کوئی اور ایسے نہیں رہ سکتا، فرش پر لیٹا، ساری رات بندہ سو نہیں سکتا تھا۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ آنکھ کے علاج پر کہا گیا ہدایت ہے کہ جیل اسپتال میں قدم بھی نہ رکھوں، نواز شریف اور شہباز شریف میرے اہل خانہ سے رابطے میں رہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس طرح گرفتاری سے لگا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ پارلیمان میں رکھوں گا، جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔مسلم لیگ ن میں منحرف گروپ بنانے میں رکاوٹ بننے پر میرے خلاف کارروائی کی گئی۔جیل میں گزرے ایام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ۔


ای پیپر