فائل فوٹو

بھارت نے ایل او سی پر براہموس، اسپارک میزائل نصب کر دیئے: وزیر خارجہ
29 دسمبر 2019 (14:58) 2019-12-29

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ 5 جگہوں پر باڑ کاٹ کر بھارت نے ایل او سی پر براہموس اور اسپارک میزائل نصب کر دیئے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارت میں تمام اقلیتیں مل کر بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کر رہی ہیں، پاکستان ان حالات میں بھارت کے ساتھ کسی سطح پر بیٹھنے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مساجد پر تالے ہیں، ایل او سی پر 5 جگہوں پر باڑ کو کاٹا گیا ہے، بھارت نے ایل او سی پر براہموس اور اسپارک میزائل نصب کر دیئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد کو شہید کرکے وہاں رام مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بھارت میں مظالم کیخلاف دنیا خاموش نہیں بلکہ اس کا نوٹس لے رہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا، کیا مودی پورے بھارت میں کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے؟


ای پیپر