عراق کی امریکی فوجی بیس پر حملے میں بڑا نقصان
29 دسمبر 2019 (14:49) 2019-12-29

بغداد: عراق کے فوجی بیس پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوگیا جب کہ امریکا اور عراق کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے تیل کے وسائل سے مالا مال شہر کرکوک میں واقع ’’ کے-1 فوجی کیمپ‘‘ پر نامعلوم افراد کی جانب سے درجنوں سے راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی ماہر تعمیرات ہلاک اور متعدد امریکی اور عراقی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوجی کیمپ پر 30 کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس فوجی بیس میں 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں جو ملک میں داعش کیخلاف کارروائی میں عراقی فوج کی معاونت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی اور اتحادی افواج نے داعش کے مکمل خاتمے کی نوید تو سنا دی ہے تاہم ملک میں اب بھی انارکی برقرار ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک خلفشار کا شکار ہے جب کہ ملک کے کچھ حصوں میں اب بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری ہیں۔


ای پیپر