فائل فوٹو

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
29 دسمبر 2019 (13:26) 2019-12-29

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، سڈل کہتے ہیں فیصلہ مشکل تھا، بہترین ٹیم کی نمائندگی پر فخر ہے۔

پیٹر سڈل نے 67 ٹیسٹ میچز میں 221 وکٹیں حاصل کیں۔ 35 سالہ فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی ملا۔ انہوں نے کینگروز کو کئی اہم کامیابیاں بھی دلائیں۔

سڈل کہتے ہیں آسٹریلیا کی نمائندگی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ سڈل کا کیریر انجریز کے باعث شدید متاثر ہوا۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ رواں سال ایشز کے دوران کھیلا۔


ای پیپر