ملائیشیا سے پاکستانی قیدی 31 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے
29 دسمبر 2019 (13:26) 2019-12-29

اسلام آباد: ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی 31 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی 31 دسمبر کواپنے پیاروں کے پاس وطن واپس پہنچیں گے ، پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشیا میں قید ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے31 دسمبر کو کوالا لمپور سے اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدکی ملاقات کے دوران ملائیشیا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی پر اتفاق کیا گیا تھا ،جس پر اب عملدر آمد کیا جا رہا ہے ۔


ای پیپر