Image Source : Facebook

سندھ میں گورنر راج سے متعلق بڑی خبر
29 دسمبر 2018 (16:59) 2018-12-29

سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں‘ مینڈیٹ لے کر آنے والے عوامی نمائندے پورا کریں۔

ہفتہ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کے رہنما خواجہ اظہارالحسن آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے لیے سکھر میں سرکٹ ہاﺅس پہنچے۔اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں کچھ افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، جن پر قابو پالیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، اسے پورا کریں۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے گذشتہ دنوں وزیراعلی سندھ کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مراد علی شاہ اپنی اخلاقی بنیاد کھو چکے ہیں۔فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گورنر راج کی گنجائش بھی موجود ہے۔


ای پیپر