ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی امیدوار کیلئے نامزدگی 
29 اگست 2020 (22:05) 2020-08-29

نیو یارک :ری پبلکن پارٹی نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امیدوار نامزدگی قبول کرلی ہے، ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے نامزدگی کا اعلان ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب میں موجود امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریب سے خطاب سے قبل ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ  اپنے والد کا تعارف کرانے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو میلانیا ٹرمپ نے روایتی طور پر مسکراتے چہرے کے  ساتھ سرکو تھوڑا ساجھکاتے ہوئے ان کا استقبال کیا،تاہم ایوانکا کے سامنے سے گزرنے کے فوراً بعد ہی خاتون اول کے چہرے پر  واضح طور پر ناگواری اور بیزاری کے تاثرات آگئے جس کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین  کا کہنا ہے کہ میلانیا کے تاثرات سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے اپنی سوتیلی بیٹی سے کیسے تعلقات ہیں ۔


ای پیپر