احتساب احتساب احتساب ،گورنر پنجاب نے خاموشی توڑ دی 
29 اگست 2020 (20:12) 2020-08-29

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یکطرفہ احتساب کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ احتساب کسی تفریق کے بغیر بلاامتیاز ہوگا ،انہوں نے کہا کہ قوم متفق ہے کہ کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر علما مبارک باد کے مستحق ہیں،اس سے قبل ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ اپوزیشن سے نیب سمیت تمام ایشوز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔


ای پیپر