Source : Yahoo

عمران خان کے خلاف آواز اٹھانے پر جاوید میانداد کا عامر لیاقت کو چیلنج
29 اگست 2018 (19:40) 2018-08-29

کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آواز اٹھانے پر جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو چیلنج کردیا۔معروف سابق کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی باتیں سمجھے سے بالاتر ہیں،، عامر لیاقت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے مقابلے پر آجائیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت سنبھالے ابھی چند ہی روز ہوئے ہیں اور اسے کئی سنگین اندرونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔پسندیدہ وزارتیں نہ ملنے پر کئی اتحادی اور کئی تحریک انصاف کے رہنما نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ ان رہنماوں میں کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے سرعام اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔گزشہ روزنجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر شدید مایوس کا شکار ہوں۔ عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا ہے کہ کراچی نے ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں دیا۔ عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کو ووٹ ملنے کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ متنازعہ شخصیت ہونے کے باعث عامر لیاقت حسین کو کسی بھی قسم کی وزارت دیے جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف سے صرف بغاوت ہی نہیں کی بلکہ وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ کراچی کو نظر انداز کیا جارہاہے، عمران خان کو بار ہا کراچی آنے کا کہا ہے، عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کراچی ہمارے لئے اہم نہیں،، عمران خان کے کہنے پر اسمبلی میں زرداری کے پاس گیا،قدموں میں بیٹھ کرزرداری سے کہا کہ احتجاج نہ کریں،،آصف زرداری سےملاقات کی خواہش کااظہارکیا، عارف علوی نے کہا سیاسی جماعتوں سے انکے لیے ووٹ مانگوں۔


ای پیپر