Source : Yahoo

وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین نیب سے اہم ملاقات
29 اگست 2018 (18:27) 2018-08-29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے گذشتہ روز ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔


ای پیپر