Source : Yahoo

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 10 وزرا شامل کیے جانے کا امکان
29 اگست 2018 (18:17) 2018-08-29

اسلام آباد: وفاقی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ ماہ مزید 8 سے 10 وزرا کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ اس وقت 16 وزرا اور 5مشیروں پر مشتمل ہے اور کئی وزارتیں اب تک خالی ہیں جن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بہت ساری وزارتیں خالی ہونے کی وجہ سے حکومتی مشینری اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے پارہی اور فیصلہ سازی کے اقدمات میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جس طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے لیکن اس کے 6 وزرا کے عہدے خالی ہیں جن میں مواصلات، پاور ڈویژن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، شماریات اور آبی وسائل شامل ہیں، ان وزارتوں کے فیصلے سیکریٹری کی حد تک تو ہوسکتے ہیں لیکن اہم فیصلے نہیں ہو پارہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے خالی وزارتوں کو پر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ 8 سے 10 وزرا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


ای پیپر