Source : Yahoo

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کردی
29 اگست 2018 (18:04) 2018-08-29

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بندکردی۔وزارت صنعت و پیدوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق خریداری تاحکم ثانی روکنے کی ہدایت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خریداری کی بندش سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی دستیابی ختم ہوجائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 14 ہزار ملازمین کا مستقبل دا پر لگ جائے گا۔


ای پیپر