Source : Yahoo

عمران خان کی تبدیلی پالیسی کا آغاز بلوچستان سے ہوگا، گورنر سندھ
29 اگست 2018 (17:44) 2018-08-29

کوئٹہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کی پالیسی کا آغاذ بلوچستان سے ہوگا، کئے وعدے پورے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل گذشتہ روز کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے۔ منتخب اراکین اسمبلی سردار یار محمد رند اور نعمت اللہ زہری نے استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آمد کا مقصد صدارتی مشن نہیں بلکہ دوستوں کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی تبدیلی آنی چاہیے، صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وقت اگیا ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں عوامی مسائل حل ہونگے، بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کی پالیسی کا آغاذ بلوچستان سے کرنا چاہتے ہیں، ہر آنے والی حکومت نے معافی مانگی لیکن کیا کچھ نہیں۔


ای پیپر