Source : Yahoo

خاورمانیکا تنازع، وزیراعظم کا معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ
29 اگست 2018 (17:24) 2018-08-29

لاہور: وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا اورڈی پی او رضوان گوندل کے درمیان تنازع کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کی بنیاد پرانہوں نے معاملے پر لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو خاورمانیکا سے تنازع سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی رپورٹ غیررسمی طور پر موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او نے خود کو ہیروثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے ڈی پی او کو ہٹانے کے لیے دباو نہیں ڈالا اور آئی جی پولیس نے غلط بیانی پرڈی پی او کو خود عہدے سے ہٹایا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ملنے کے بعد واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یہ معاملہ پنجاب حکومت خود دیکھے گی۔


ای پیپر