اوبر ٹیکسی اب انڈیا میں ڈرون سروس شروع کریگی
29 اگست 2018 (16:24) 2018-08-29

نئی دہلی : اوبر نے بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور شروع کر دیا ۔اوبر2027سے امریکا میں فضائی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور دنیا بھر میں ابتدائی طور پر 5 ممالک میں یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔

بھارتی وزیر جے انت سنہا نے کہا کہ اوبر نے انہیں بتایا ہے کہ بھارت ان 5 ممالک میں سے ایک ہے جس میں اوبر فضائی سروس فراہم کرنے پر غور کررہی ہے،فضائی سروس کے لیے اوبر مسافر ڈرونز استعمال کرے گی، اوبر کے مسافر ڈرونز 350سو کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے پرواز کریں گے، یہ الیکٹرک سے چلیں گے اور ان سے فضا میں شور بھی نہیں ہوگا۔


ای پیپر