روس کا دہائیوں بعد سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان
29 اگست 2018 (16:20) 2018-08-29

ماسکو : روس آئندہ ماہ سرد جنگ کے زمانے کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کرے گا جن میں تین لاکھ فوجی ، ایک ہزار لڑاکا طیارے اور ہزاروں ٹینک اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔


روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کے مطابق ہمسایہ ممالک چین اور منگولیا بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔مشقیں آئندہ ماہ کی 11تاریخ سے شروع ہو کر 15تاریخ تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ روس نے گذشتہ سال بھی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا جس میں 12700کے لگ بھگ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا تھا تاہم نیٹو نے کہا کہ روس نے ان مشقوں بارے غلط اعدادو شمار فراہم کئے ہیں اور ان مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی حقیقی تعداد ایک لاکھ کے قریب تھی۔


ای پیپر