نواز ٗ شہباز کی کارکردگی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں:حمزہ شہباز

29 اگست 2018 (15:34)

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کارکردگی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ، خان صاحب کے گڈ گورننس اور تبدیلی کے دعووں کی حقیقت ہفتے بھر میں ہی بے نقاب ہوگئی، ڈی پی او تبادلہ منہ چڑا رہا ہے، خان صاحب اور ان کے پس ماندہ وزیراعلی قومی خزانے سے گلچھرے اڑانے میں مصروف ہیں، ہیلی کاپٹر سسرال جانے اور جھولے لینے کے لئیے استعمال ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کی اصلیت اور اہلیت پوری دنیا پر عیاں ہوچکی ہے، قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈاکے کی واردات دہرانے نہیں دے گی، ضمنی انتخاب میں انشائاللہ ہر طرف شیر ہی شیر نظر آئے گا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں طاہرالملک، چوہدری جعفر، اورنگ زیب بٹ، تہمینہ دولتانہ، میاں مرغوب، مہر اشتیاق، لال جوئیہ، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ چوہدری،اویس لغاری، سمیت سرکردہ پارٹی کارکنان، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقاتٰیں اور رابطے، مرکز اور صوبے میں بھرپور اپوزیشن، پارٹی کے مستقبل کے لائحہء عمل، صدارتی الئکشن، ضمنی انتخابات سمیت قومی سیاسی صورت حال و تنظیمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہء خیال کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، صوبائی پارلیمانی قائدحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کی تبدیلی لانے کے نعرے اور بڑے بڑے دعوے ہوا ہو گئے، پی ٹی آئی کی حکومت آغاز میں ہی بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے، ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ حکمرانوں کا منہ چڑا رہا ہے اور عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں یہ کون سے میرٹ کی بنیاد پر ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں؟ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی بندر بانٹ کے بعد ٹھیک اسی طرح کی کمزور اور نااہل حکومت ہی وجود میں آئی جسکی توقع کی جا رہی تھی۔


پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام یوٹرن خان کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت جان چکے ہیں مصنوعی مینڈیٹ اور روڈ چوری کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی اور ضمنی الیکشن میں شیر بھرپور کامیابی حاصل کرے گا، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی پانچ برسوں کی کارکردگی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ، انہیں منہ کی کھانا پڑے گی عوام شیر کے سنہری دور حکومت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔


حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اناڑی پن کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں امریکہ اور دیگر ملکوں سے تعلقات کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے خطرہ ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں تنہائی کا شکار ہو جائے گا، شو آف کے لیے چند اقدام اٹھانے والے عمران خان اب روزانہ ہیلی کاپٹر میں جھولے جھول رہے ہیں، ان کے پس ماندہ علاقے سینامزد وزیراعلیٰ بھی سرکاری خرچے پر خوب گلچھرے اڑا رہے ہیں، حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کو ملک کی بربادی کے لئیے فری ہینڈ ہرگز نہیں دے گی پنجاب اور وفاق میں حزب اختلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی

مزیدخبریں