سوناکشی سنہا نے ایکٹر بننے کی کیا قیمت ادا کی
29 اگست 2018 (11:48) 2018-08-29

ممبئی:انڈین فلموں میں شوٹ گن کے نام سے مشہور اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ ایکٹر ہونے کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔

ایک انٹرویومیں بھارتی ادا کارہ نے کہاکہ اداکار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے ہنر کے ذریعے بہت بڑی آبادی تک کوئی بھی بات پہنچا سکتے ہیں۔ لوگ آپ کی بات سنتے اور آپ کی باتوں پر غور بھی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ اپنی اس حیثیت کو لوگوں تک اچھی باتیں پہنچانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں لیکن اس پیشے کے نقصانات بھی ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ بطور ایک اداکارہ وہ مسلسل لوگوں کی نظروں میں رہتی ہیں اور یہ اس پیشے کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ عوام اداکاروں پر ہر وقت نظر رکھتی ہے اور یوں ان کی آزادی چھن رہی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اداکار ہمیشہ اپنی مرضی سے کام نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ ان پر مسلسل نظر رکھتے ہیں ٗاگرچہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیں۔ سوناکشی کے مطابق آج بالی وڈ میں ان کا جو مقام ہے اس کے لیے ان کے والد شترو گھن سنہا کو ان پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے جب وہ کہیں جاتی تھیں تو لوگ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا وہ شترو گھن سنہا کی بیٹی ہیں تاہم اب اکثر ان کے والد سے کہا جاتا ہے کہ وہ سوناکشی کے والد ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ایسا ہوا کہ ایئر ہوسٹس نے آ کر ان سے کہا کہ سر میں آپ کو جانتی ہوں ٗ آپ سوناکشی سنہا کے والد ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ وہ دیسی لڑکی کے کردار میں خود کو بہتر محسوس کرتی ہیں ٗ وہ خود دل سے ایک دیسی لڑکی ہیں اور انھیں دیسی کپڑے پہننا اور پنجابی گانوں پر رقص کرنا بہت پسند ہے۔ سوناکشی نے کہا کہ انھیں زیادہ مزالٹیرا اوردبنگ جیسی فلموں کر کے آتا ہے۔ سوناکشی سنہا کی رواں ہفتے نئی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کا نام ہے ہیپی پھر بھاگ جائے گی۔ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے اور سوناکشی کے مطابق وہ خود اصل زندگی میں اس کردار جیسی ہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ خوش رہنے کی کوش کرتی ہیں ٗانھیں لوگوں کو ہنسانا آتا ہے تاہم فلمی ناقدین کو سوناکشی کی یہ فلم پھیکی لگی۔


ای پیپر