فوٹوبشکریہ فیس بک

صدارتی انتخابات، الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کرے گا
29 اگست 2018 (09:34) 2018-08-29

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی آج جانچ پڑتال کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو کمیشن کے سامنے تجویز اور تائید کنندگان کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی کل ہی جاری کی جائے گی۔

صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار اعتراز احسن، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی جبکہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے نامزد امیدوار سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔

 

 

 

 

 


ای پیپر