امریکہ نے چین پر الزام کیوں لگایا ،اہم خبر
29 اپریل 2020 (18:04) 2020-04-29

بیجنگ : چین نے کورونا وائرس کے وبا کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جوابی امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کی تنقید کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست دان اپنی خراب کارکردگی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے چین پر الزام دھر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پیر کے روز کورونا وائرس کے پھیلا ئومیں بیجنگ حکومت کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا چین سے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرے گا۔


ای پیپر